6 اپریل، 2026، 11:04 AM

امریکی سینیٹر کی ٹرمپ پر شدید تنقید؛ ایران پر حملے روکنے کا مطالبہ

امریکی سینیٹر کی ٹرمپ پر شدید تنقید؛ ایران پر حملے روکنے کا مطالبہ

برنی سینڈرز نے ٹرمپ کے جنگی اقدامات کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس فوری مداخلت کرے اور ایران کے خلاف جنگ بند کی جائے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ کے سینئر سینیٹر برنی سینڈرز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایران کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنگی پالیسیوں پر شدید تنقید کی ہے۔

ورمونٹ سے تعلق رکھنے والے امریکی سینیٹر نے لکھا کہ ایران کے خلاف جنگ شروع ہونے کے ایک ماہ بعد امریکی صدر نے خصوصی بیان جاری کیا۔

برنی سینڈرز نے ٹرمپ کے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک خطرناک اور ذہنی طور پر غیر متوازن شخص کی بےہودہ باتیں ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ کانگریس کو فوری طور پر اقدام کرتے ہوئے اس جنگ کو ختم کرنا چاہیے۔

News ID 1938765

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha