15 فروری، 2026، 11:13 AM

امریکہ عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی پالیسی پر گامزن ہے، ایرانی وزارت خارجہ

امریکہ عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی پالیسی پر گامزن ہے، ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایرانی عوام کو معاشی دباؤ کے ذریعے تکلیف پہنچانے کا امریکی اعتراف عالمی قوانین اور انسانی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایرانی شہریوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے کے بارے امریکی اعتراف پر سخت تنقید کرتے ہوئے اس کو انسانی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

اسماعیل بقائی نے نینی پلوسی کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ امریکی پابندیاں عام ایرانی شہریوں کی زندگیوں کو نشانہ بنانے کے لیے بنائی گئی ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر انہوں نے لکھا کہ نینی پلوسی نے امریکی انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ ایران کی معیشت کو مفلوج کیا جائے تاکہ عام ایرانی حتی کہ دیہی علاقوں میں رہنے والے افراد بھی درد محسوس کریں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی مقاصد کے لیے شہریوں کو جان بوجھ کر تکلیف دینا دہشت گردی کی واضح مثال ہے۔ ایسا طرز فکر تکبر اور خباثت پر مبنی ہے، جو کسی دوسرے ملک کے عام شہریوں کی اذیت کو پالیسی کا حصہ بنانے کو جائز سمجھتا ہے۔ 

ترجمان نے مزید کہا کہ اس نوعیت کی کارروائیاں بین الاقوامی قانون کے تحت انسانیت کے خلاف جرم کے زمرے میں آتی ہیں۔

News ID 1938070

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha