10 فروری، 2026، 3:39 PM

22 بہمن کی ریلی میں عوام کی بھرپور شرکت دشمن کے لیے پیغام ہوگی، صدر پزشکیان

22 بہمن کی ریلی میں عوام کی بھرپور شرکت دشمن کے لیے پیغام ہوگی، صدر پزشکیان

ایران کے صدر پزشکیان نے کہا کہ 22 بہمن کی ریلی میں عوام کی بھرپور شرکت دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنائے گی اور اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایک افتتاحی تقریب کے دوران کہا کہ بیرونی دھمکیوں اور دباؤ کے پیش نظر عوام کی ۲۲ بہمن (11 فروری) کی ریلی میں شرکت دشمنوں کے لیے ایک فیصلہ کن جواب ہوگی۔

پزشکیان نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات نہایت حساس اور فیصلہ کن ہیں، دشمن ملک کی اتحاد، یکجہتی اور اجتماعی ہم آہنگی کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اپنی کارروائیوں کے ذریعے بعض سماجی اور اقتصادی مسائل پیدا کیے ہیں۔

صدر نے عوام کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسے حالات میں ضروری ہے کہ عوام ۲۲ بہمن کی ریلی میں بھرپور شرکت کریں تاکہ سرحدی سالمیت کا تحفظ، قومی اتحاد کی مضبوطی اور عزم و اقتدار کا مظاہرہ کیا جا سکے اور اپنے مذہبی و قومی اقدار کا دفاع کیا جائے۔

پزشکیان نے مزید کہا کہ اس شرکت کا پیغام دشمنوں اور عالمی رائے عامہ کے لیے واضح ہوگا کہ ایرانی قوم ملک اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے متحد ہے۔

انہوں نے بیان کیا کہ موجودہ مسائل ان طاقتوں کی پالیسیوں اور دباؤ کا نتیجہ ہیں جو بظاہر جمہوریت اور انسانی حقوق کے دعوے کرتے ہیں لیکن حقیقت میں ایرانی عوام پر دباؤ بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

پزشکیان نے کہا کہ عوام کی بھرپور شرکت دشمنوں کے خلاف ایک مضبوط پیغام ہوگی اور یہ دنیا کو دکھائے گی کہ ایرانی قوم مشکلات اور دباؤ کے باوجود اپنے اصولوں اور اعتقادات سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

News ID 1937964

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha