10 فروری، 2026، 4:16 PM

قیدیوں کی سزائيں معاف یا ان میں کمی کرنے کی تجویز کی رہبر انقلاب کی جانب سے منظوری

قیدیوں کی سزائيں معاف یا ان میں کمی کرنے کی تجویز کی رہبر انقلاب کی جانب سے منظوری

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے 2108 قیدیوں کی سزاؤں میں معافی، کمی یا تبدیلی کی منظوری دے دی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے منگل کے روز متعدد قیدیوں کی سزاؤں میں معافی، کمی یا تبدیلی کی منظوری دے دی۔

یہ منظوری عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی اژه‌ای کی جانب سے پیش کی گئی درخواست پر دی گئی، جس کے تحت مجموعی طور پر 2108 سزا یافتہ افراد کو عام معافی یا ان کی سزاؤں میں تخفیف اور تبدیلی کا ریلیف دیا گیا۔

عدلیہ کے سربراہ نے یہ درخواست شعبان کے مبارک عید کے ایام اور اسلامی انقلاب کی فتح کی 47ویں سالگرہ کے موقع پر ایک باضابطہ خط کے ذریعے رہبر انقلاب کو ارسال کی تھی، جسے قبول کر لیا گیا۔

News ID 1937965

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha