23 ستمبر، 2025، 3:01 PM

یمنی ساحل کے قریب سمندر میں دھماکے کی اطلاع

یمنی ساحل کے قریب سمندر میں دھماکے کی اطلاع

برطانوی میری ٹائم سیکیورٹی کمپنی نے یمنی ساحل کے نزدیک سمندر میں واقعے کی اطلاع دی، کشتی اور عملہ محفوظ قرار

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، برطانوی میری ٹائم سیکورٹی کمپنی نے اطلاع دی ہے کہ یمن کے ساحلی شہر عدن سے تقریباً 120 میل کے فاصلے پر سمندر میں دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔

برطانوی میڈیا نے میری ٹائم سیکیورٹی کمپنی کے حوالے سے بتایا کہ اس علاقے میں موجود ایک کشتی کے کپتان نے دھماکے کی آواز سننے کی اطلاع دی۔

رپورٹ کے مطابق، کشتی اور اس کے تمام سوار افراد محفوظ ہیں اور اپنی منزل کی جانب روانہ ہوچکے ہیں۔

 قابلِ ذکر ہے کہ یمنی مسلح افواج نے گزشتہ دو برسوں کے دوران غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں بحیرہ احمر میں صہیونی حکومت سے منسلک جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔

News ID 1935517

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha