11 ستمبر، 2025، 9:25 AM

صہیونی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے اسلامی ممالک کے درمیان تعاون اور ہماہنگی ضروری ہے، عراقچی

صہیونی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے اسلامی ممالک کے درمیان تعاون اور ہماہنگی ضروری ہے، عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے سرکاری دورۂ تیونس کے دوران تاریخی جامع مسجد الزیتونہ کا دورہ کیا اور مفتی اعظم تونس، شیخ هشام محمود سے ملاقات کی۔ 

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے سرکاری دورۂ تیونس کے دوران تاریخی جامع مسجد الزیتونہ کا دورہ کیا اور مفتی اعظم تونس، شیخ هشام محمود سے ملاقات کی۔ 

عراقچی نے اس موقع پر تیونس کے عوام اور حکومت کو میلاد النبی ص کی مبارکباد دی اور کہا کہ امت مسلمہ کو اپنے عظیم الشان پیغمبر کے پیغام وحدت کے گرد اکٹھا ہونا چاہیے۔ 

انہوں نے غزہ میں صہیونی حکومت کے جاری جرائم اور خطے میں اس کی توسیع پسندانہ کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نسل کشی کو روکنے اور جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے امت اسلامی کے درمیان قریبی تعاون اور ہم آہنگی ناگزیر ہے۔

اس موقع پر مفتی اعظم تیونس نے وزیر خارجہ کا خیرمقدم کیا اور مسجد الزیتونہ کی تاریخ، علمی ورثے اور شمالی افریقہ و اسلامی دنیا میں اس کے کردار پر روشنی ڈالی۔

 انہوں نے اس مسجد کو اسلام کے پیغام کی ترویج کا ایک نمایاں مرکز قرار دیا۔

عراقچی نے بعد ازاں مسجد کے صحن اور دیگر حصوں کا دورہ بھی کیا۔

جامع مسجد الزیتونہ تیونس کی قدیم ترین مساجد میں شمار ہوتی ہے، جو سنہ 79 ہجری میں تعمیر ہوئی اور صدیوں سے اسلامی علوم کے فروغ اور دینی تعلیمات کے اشاعت میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہے۔

News ID 1935288

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha