14 جون، 2025، 11:52 AM

ایرانی میزائل حملوں سے تل ابیب لرز اٹھا، چھ عمارتیں ملبے کا ڈھیر، فلمبندی پر پابندی+ ویڈیو/تصاویر

ایرانی میزائل حملوں کی وجہ سے تل ابیب میں تباہی پھیل گئی ہے۔ صہیونی حکومت نے تباہی کے مناظر کی فلمبندی پر پابندی عائد کردی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے میزائل حملوں کی وجہ سے تل ابیب میں تباہی پھیل گئی ہے۔ متعدد عمارتیں ملبے کے ڈھیر میں بدل گئی ہیں۔

صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق تل ابیب میں کم از کم 6 عمارتیں مکمل طور پر زمیں بوس ہوگئی ہیں۔ جنوبی تل ابیب میں ملبے تلے دبے افراد کی لاشوں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ ایرانی میزائلوں نے صرف فوجی تنصیبات ہی نہیں، بلکہ شہری مراکز کو بھی نشانہ بنایا ہے، جن میں بعض اہم صنعتی اور تکنیکی مراکز شامل ہیں۔

یروشلم پوسٹ نے خبری دی ہے کہ ایران کی جانب سے چار مرحلوں پر مشتمل جوابی حملوں کے دوران ایک ہلاک اور 63 افراد زخمی جبکہ درجنوں رہائشی و تجارتی عمارتیں شدید متاثر ہوئیں۔

اسرائیلی حکام نے حملے کے بعد متاثرہ مقامات کی تصاویر اور ویڈیوز کے پھیلاؤ پر سخت پابندی عائد کرتے ہوئے اعلان کیا کہ سیکیورٹی مفادات کے تحت ایسی کسی بھی میڈیا اشاعت کو ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

اس ضمن میں اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ چار اسرائیلی شہریوں کو صرف اس بنا پر گرفتار کیا گیا کہ انہوں نے میزائل حملوں کے مناظر کی ویڈیو بنائی تھی۔

ایرانی میزائل حملوں سے تل ابیب لرز اٹھا،  چھ عمارتیں ملبے کا ڈھیر، فلمبندی پر پابندی+ ویڈیو/تصاویر

ایرانی میزائل حملوں سے تل ابیب لرز اٹھا،  چھ عمارتیں ملبے کا ڈھیر، فلمبندی پر پابندی+ ویڈیو/تصاویر

ایرانی میزائل حملوں سے تل ابیب لرز اٹھا،  چھ عمارتیں ملبے کا ڈھیر، فلمبندی پر پابندی+ ویڈیو/تصاویر

ایرانی میزائل حملوں سے تل ابیب لرز اٹھا،  چھ عمارتیں ملبے کا ڈھیر، فلمبندی پر پابندی+ ویڈیو/تصاویر

ایرانی میزائل حملوں سے تل ابیب لرز اٹھا،  چھ عمارتیں ملبے کا ڈھیر، فلمبندی پر پابندی+ ویڈیو/تصاویر

News ID 1933479

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha