14 جون، 2025، 3:57 AM

فاکس نیوز نے ایران کے اسرائیلی وزارت جنگ پر حملے کی تصدیق کر دی+ ویڈیو

فاکس نیوز نے ایران کے اسرائیلی وزارت جنگ پر حملے کی تصدیق کر دی+ ویڈیو

امریکی نیوز چینل فاکس نیوز نے ایران کی جانب سے تل ابیب میں واقع غاصب صہیونی وزارت جنگ کے ہیڈکوارٹر پر میزائل حملے کی تصدیق کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فاکس نیوز کے تل ابیب میں موجود نمائندے نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران نے صہیونی حکومت کی وزارت جنگ کے مرکز کو نشانہ بنایا ہے۔

اسی حوالے سے اسرائیلی میڈیا نے بھی اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایران کی جانب سے داغا گیا ایک میزائل براہ راست تل ابیب میں صہیونی وزارت جنگ کی عمارت کے قریب آ کر گرا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ ایران کے وسیع میزائل حملوں کے نتیجے میں ایک اسرائیلی خاتون ہلاک اور کم از کم 70 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

رمات گان میں ایرانی میزائل کے حملے سے 9 عمارتیں مکمل طور پر تباہ

اسرائیلی صحافی یوسی میلمن نے اعلان کیا ہے کہ ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل حملے کے نتیجے میں رمات گان شہر میں 9 عمارتیں مکمل طور پر تباہ اور سیکڑوں رہائشی یونٹس خالی کرا لیے گئے ہیں۔

تل ابیب میں مکانات کی تباہی کے بعد سیکڑوں صہیونی بے گھر

اسرائیلی چینل 12 نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کے میزائل حملوں کے نتیجے میں تل ابیب کے مختلف علاقوں میں سیکڑوں اسرائیلی اپنے تباہ شدہ گھروں اور رہائشی مقامات کو چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

News ID 1933470

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha