مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں ایران پر حملے پر ہونے والے اجلاس سے خطاب میں عاصم افتخار کا کہنا تھاکہ پاکستان ایران پر اسرائیل کے غیرقانونی حملے کی مذمت کرتاہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کاحق حاصل ہے اور اسرائیلی حملہ ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے۔
عاصم افتخار کا کہنا تھاکہ اسرائیلی حملے امن، سلامتی اور استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہیں اور اسرائیل کی جانب سے خودمختاری کی مسلسل خلاف ورزیاں معمول بنتی جارہی ہیں۔
آپ کا تبصرہ