14 جون، 2025، 1:55 AM

ایران کے میزائل حملوں کی نئی لہر کا آغاز+ ویڈیو

ایران کے میزائل حملوں کی نئی لہر کا آغاز+ ویڈیو

صہیونی میڈیا نے ایران کی جانب سے مقبوضہ فلسطین پر تیسرے مرحلے کے میزائل حملوں کی اطلاع دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے ان حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایران سے متعدد میزائل اسرائیل پر فائر کرنے کی تصدیق کی ہیں۔

اسرائیلی غاصب فوج نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی فوری طور پر پناہ گاہوں میں چلے جائیں۔

اسی دوران، غاصب صہیونی داخلی محاذ کی کمان نے اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس، تل ابیب، نقب، بیر السبع کے اطراف اور مغربی کنارے میں صہیونی بستیوں سمیت سیکڑوں علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے جا چکے  ہیں۔

مقبوضہ فلسطین کے مختلف شہروں میں زوردار دھماکوں کی آوازیں 

المیادین چینل نے رپورٹ دی ہے کہ مقبوضہ علاقوں کے مختلف شہروں سے شدید دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں۔

اسی دوران، اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ایران کے متعدد میزائل تل ابیب پر گرے ہیں اور شہر کے مختلف علاقوں سے دھواں اٹھتے دیکھے گئے ہیں۔

اسرائیلی چینل 12 نے بھی تل ابیب، اسرائیل کے شمالی اور وسطی علاقوں میں کئی میزائل گرنے کی تصدیق کی ہے۔ اس چینل نے تل ابیب پر براہ راست میزائل حملے کی بھی تصدیق کی ہے۔

بئر السبع میں ایمبولینسوں کی وسیع تعیناتی / طبریا جھیل کے قریب ایرانی میزائل  اہم مراکز کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہوگئے

اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ ایران کے تازہ میزائل حملوں کے بعد امدادی گاڑیاں اور ایمبولینسیں بڑی تعداد میں شہر بئر السبع میں تعینات کر دی گئی ہیں۔ ساتھ ہی طبریا جھیل کے جنوب میں ایک ایرانی میزائل گرنے کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

اسرائیلی میڈیا نے یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ متعدد میزائل تل ابیب، اس کے جنوبی علاقوں اور النقب سمیت مختلف مقامات پر داغے گئے ہیں۔

 تل ابیب اور یروشلم میں زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔

اپڈیٹ جاری ہے 

News ID 1933467

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha