4 اپریل، 2026، 10:29 AM

ایران کا مقبوضہ فلسطین پر دوبارہ میزائل حملہ، جنوب اور مرکز میں شدید دھماکے

ایران کا مقبوضہ فلسطین پر دوبارہ میزائل حملہ، جنوب اور مرکز میں شدید دھماکے

سپاہ پاسداران انقلاب کی جانب سے نئے میزائل حملے میں مقبوضہ فلسطین کے مرکز اور دیگر علاقوں میں دھماکے ہوئے اور صہیونی بینکروں میں چھپنے پر مجبور ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی جانب سے تازہ میزائل حملوں کے نتیجے میں مقبوضہ فلسطین کے علاقے نقب اور بیرالسبع کے صنعتی علاقوں میں عمارتیں نشانہ بنیں جبکہ ڈیمونا اور تل ابیب سمیت مختلف علاقوں میں خطرے کے سائرن مسلسل بجتے رہے۔

عرب میڈیا نے اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ایران نے تازہ میزائل حملوں میں جنوبی اور مرکزی علاقوں میں وسیع پیمانے پر اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی چینل 12 اور روزنامہ یسرائیل ہیوم نے تصدیق کی ہے کہ نقب کے علاقے میں ایک فیکٹری اور ایک عمارت کو براہ راست نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد جنوبی اسرائیل میں بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی۔

دوسری جانب روزنامہ ٹائمز آف اسرائیل نے رپورٹ کیا ہے کہ بیرالسبع کے صنعتی علاقے میں ایرانی میزائل گرنے کے بعد پیدا ہونے والی آگ بجھانے کے لیے 10 فائر بریگیڈ ٹیمیں سرگرم ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ڈیمونا کے فوجی اڈوں اور حساس تنصیبات کے اطراف میں خطرے کے سائرن مسلسل بجتے رہے جبکہ اس علاقے میں بھی میزائل حملے اور دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

اسی دوران اسرائیلی ہوم فرنٹ نے تل ابیب اور اس کے اطراف میں بھی ایرانی میزائل حملوں کی تصدیق کی ہے، جس کے باعث مقبوضہ علاقوں کے مرکزی حصوں میں زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو گئی اور صہیونی آبادکار پناہ گاہوں میں چلے گئے۔

مزید برآں اسرائیلی روزنامہ ہاآرتڑ نے بھی تصدیق کی ہے کہ ایران کی تازہ حملہ آور لہر میں جنوبی صنعتی علاقے میں واقع ایک عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

News ID 1938741

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha