19 جنوری، 2025، 8:08 PM

تین صہیونی یرغمال خواتین کو القسام کے نقاب پوش مجاہدین کی موجودگی میں ریڈکراس کے حوالے کیا گیا+ویڈیو

تین صہیونی یرغمال خواتین کو القسام کے نقاب پوش مجاہدین کی موجودگی میں ریڈکراس کے حوالے کیا گیا+ویڈیو

غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے تحت حماس نے تین صہیونی یرغمال خواتین کو ریڈ کراس کے حوالے کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ میں حماس اور غاصب صہیونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر باقاعدہ عملدرامد شروع ہوگیا ہے۔

جنگ بندی کے پہلے دن القسام بریگیڈز کے نقاب پوش مجاہدین کی موجودگی میں حماس نے تین صہیونی یرغمال خواتین کو بین الاقوامی ریڈ کراس کے حوالے کردیا۔

غزہ کے مرکزی علاقے میں صہیونی یرغمالیوں کو حوالے کرتے وقت القسام کے مجاہدین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

 اس سے پہلے صہیونی ذرائع ابلاغ نے حماس کی جانب سے صہیونی یرغمالیوں کو بین الاقوامی ہلال احمر کے حوالے کرنے کی خبریں شائع کی تھیں۔

News ID 1929701

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha