مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر برائے قومی سلامتی مائیک والٹز نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے بعد انتظامی معاملات حماس کے سپرد نہیں کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حماس اگر جنگ بندی سے عقب نشینی کرے تو امریکہ اسرائیل کی حمایت کرے گا۔
والٹز نے مزید کہا کہ ہم حماس کی مکمل نابودی کے بارے میں مطمئن ہونا چاہتے ہیں۔ غزہ کے انتظامات حماس کے سپرد نہیں کیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ غزہ پر 15 مہینے سے زیادہ بمباری اور وحشیانہ حملوں کے باوجود صہیونی حکومت حماس کے پاس یرغمال صہیونیوں کو رہا کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ حماس اور جہاد اسلامی نے اپنے وعدے کے مطابق جنگ بندی کے ذریعے ہی صہیونی یرغمالیوں کی رہائی کو عملی کرکے دکھایا۔
آپ کا تبصرہ