مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ریو ڈی جنیرو میں جی 20 اجلاس کی عمارت کے سامنے فلسطین کی حمایت میں ایک زبردست ریلی نکالی گئی۔
برازیل میں فلسطین کی حمایت کی مشترکہ مہم کی حمایت اور 200 سے زائد غیر سرکاری تنظیموں کی دعوت پر سیکڑوں فلسطینی حامی ریو ڈی جنیرو میں G20 سربراہی اجلاس کے مقام کے قریب سینلینگیا اسکوائر کے سامنے جمع ہوئے۔
یہ عظیم اجتماع غزہ اور لبنان میں ہونے والی نسل کشی کی مذمت اور امریکہ، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور کینیڈا کی جانب سے صیہونی رجیم کی حمایت کی مذمت میں منعقد کیا گیا۔
مظاہرین نے فلسطین اور لبنان کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ اور مغربی ممالک کی حکومتوں کو فلسطینیوں کی نسل کشی میں صیہونی رجیم کے ساتھ شریک قرار دیتے ہوئے بھرپور مذمت کی۔
آپ کا تبصرہ