مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں صہیونی فوجی اڈوں اور مراکز پر میزائل حملے کیے ہیں۔
حزب اللہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی اور لبنان پر صہیونی حکومت کے حملوں کا جواب دینے کے لیے مجاہدین نے نہاریا کے مشرق میں واقع صہیونی فوج کے لاجسٹک اڈے پر میزائل حملہ کیا ہے۔
تنظیم نے دوسرے بیان میں کہا ہے کہ حیفا کے جنوب میں واقع صہیونی فوج کے سب سے بڑے فضائی اڈے ھحوتریم پر پہلی مرتبہ مجاہدین نے خیبر آپریشن کے تحت "لبیک یا نصر اللہ" کے کوڈ کے ساتھ میزائل حملہ کیا ہے۔
دراین اثناء صہیونی ذرائع ابلاغ نے تل ابیب کے جنوب میں واقع صہیونی فوجی مرکز تل نوف پر متعدد میزائل حملوں کی خبر دی ہے۔
آپ کا تبصرہ