4 نومبر، 2024، 9:35 AM

دو ہفتوں کے اندر لبنان میں جنگ بندی ہوسکتی ہے، صہیونی ذرائع

دو ہفتوں کے اندر لبنان میں جنگ بندی ہوسکتی ہے، صہیونی ذرائع

صہیونی اعلی حکام نے دو ہفتوں کے اندر حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی اور صلح کا امکان ظاہر کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی با خبر ذرائع نے کہا ہے کہ لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کا قوی امکان ہے۔

اسرائیلی اعلی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ صہیونی حکام سمجھتے ہیں امریکہ انتظامیہ شمالی سرحدوں پر جنگ کے فوری خاتمے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

صہیونی چینل 12 سے گفتگو کرتے ہوئے اہلکار نے کہا کہ لبنانی سرحد پر دو ہفتوں کے اندر جنگ بندی کے قوی امکانات ہیں۔

اہلکار نے جنگ بندی کی شرائط اور طریقہ کار کے بارے میں بتانے سے انکار کیا۔

اس سے پہلے حزب اللہ نے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ تنظیم کو غیر مسلح کرنے اور طاقت میں کمی کے صہیونی اقدامات کو ناکام بنایا جائے گا۔ حزب اللہ پہلے کی طرح طاقتور رہے گی۔

News ID 1927892

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha