مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نتن یاہو اور وزیر دفاع یوا گیلانت وزارت دفاع کے زیرزمین محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں۔
اسرائیل ہیوم نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اعلی صہیونی حکام مقاومت کی جانب سے حملوں کے خطرے کے پیش نظر وزارت دفاع کی عمارت میں موجود محفوظ پناہ گاہوں میں چھپ گئے ہیں۔
اس سے پہلے صہیونی حکومت کی جانب سے ایران پر حملے کی خبریں ذرائع ابلاغ میں منتشر ہوگئی تھیں۔ تہران حکام کی جانب سے صہیونی حملوں کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ تہران میں زندگی کے معمولات رواں دواں ہیں۔
المیادین اور شامی خبررساں ایجنسی نے تہران کے ہوائی اڈوں اور تیل کی تنصیبات پر صہیونی فوج کے حملوں کی تردید کی ہے۔
آپ کا تبصرہ