مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ فلسطین اور لبنان پر صہیونی فوج کے جارحانہ حملوں کے جواب میں عراقی مقاومت نے صہیونی فوجی مراکز پر حملہ کیا ہے۔
المیادین نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مقاومت عراق نے ارقب میزائل کے ذریعے شمالی مقبوضہ فلسطین میں کئی اہداف کو نشانہ بنایا ہے جس میں ایک صہیونی فوجی مرکز بھی شامل ہے۔
مقاومت عراق نے تاحال حملے کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا ہے۔
آپ کا تبصرہ