10 ستمبر، 2024، 3:19 PM

ہر کوئی جانتا ہے کہ نیتن یاہو نے نئی شرائط تجویز کی ہیں/کربی کے دعوے بے بنیاد ہیں، حماس

ہر کوئی جانتا ہے کہ نیتن یاہو نے نئی شرائط تجویز کی ہیں/کربی کے دعوے بے بنیاد ہیں، حماس

حماس کے سیاسی دفتر کے ایک رکن نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے نئے دعووں کی تردید کرتے ہوئے نیتن یاہو کو جنگ بندی معاہدے کی عدم تکمیل کی بڑی وجہ قرار دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ حماس کے سیاسی بیورو کے رکن عزت الرشق نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی کے الزامات کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

عزت الرشق نے کہا کہ کربی کا یہ دعویٰ کہ حماس جنگ بندی معاہدے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے صیہونی غاصب رجیم کے موقف کی واضح حمایت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بائیڈن حکومت جو کہ نیتن یاہو کی کابینہ پر دباؤ ڈالنے میں بے بس ہے، امریکہ میں آئندہ انتخابات کے پیش نظر حماس کے خلاف بلیم گیم کر رہی ہے۔

حماس کے رکن نے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ یہ نیتن یاہو ہیں جنہوں نے نئی شرائط اور مطالبات پیش کئے ہیں، تحریک حماس نے نہیں۔

News ID 1926544

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha