مہر خبررساں ایجنسی نے سانا نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ شام کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ملک پر صیہونی حکومت کے حملے کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں 16 افراد شہید اور 36 زخمی ہوگئے ہیں۔
شام کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا: اتوار کی شام اسرائیلی دشمن نے لبنان کی شمال مغربی جانب سے ملک کے متعدد مقامات پر فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 16 افراد شہید اور 16 زخمی ہوئے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے: شام اور خطے کے دیگر ممالک کی سرزمین پر جارحیت پسندوں کے حملوں کا تسلسل اور غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں فلسطینی عوام کے خلاف اس کی وحشیانہ جنگ، فلسطینیوں کے خلاف سب سے بھیانک قتل عام اور نسل کشی کے جرائم، اس فاشسٹ حکومت کی خونخواری کو ظاہر کرتے ہیں تاکہ خطے میں مزید کشیدگی پھیلے، تاہم اس کا یہ اقدام خطرناک اور غیر متوقع نتائج کا باعث بنے گا۔
شام کی وزارت خارجہ نے بیان کیا: امریکہ اور مغرب کی کھلی حمایت تل ابیب کو اپنے وحشیانہ جرائم کو جاری رکھنے کی ترغیب دیتی ہے لہذا یہ ممالک اس جارحیت میں شریک ہیں۔
شام اپنی سرزمین پر اس وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے اور اسرائیل کی جانب سے تمام بین الاقوامی قوانین اور کنونشنوں کو نظر انداز کرنے اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے بارے میں مسلسل بین الاقوامی خاموشی کے خلاف خبردار کرتا ہے۔
شام کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا: شام اپنی سرزمین کی خودمختاری کے دفاع اور اپنے مقبوضہ علاقے کو تمام جائز طریقوں سے آزاد کرانے کے اپنے فیصلہ کن حق پر بھی زور دیتا ہے جس کی بین الاقوامی قوانین کی ضمانت دی گئی ہے۔
آپ کا تبصرہ