10 جولائی، 2024، 4:30 PM

کویت، امیر پر تنقید کے جرم میں شہری گرفتار

کویت، امیر پر تنقید کے جرم میں شہری گرفتار

کویتی عدالت نے امیر کویت پر تنقید کے جرم میں شہری کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کہا ہے کہ کویت میں ایک شہری کو امیر کویت کے خلاف بیان دینے پر عدالت نے گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

روسیا الیوم کے مطابق کویتی پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر سے جاری ہونے والے حکم میں اس شہری کو گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے جس نے امیر شیخ مشعل احمد الجابر الصباح کے پر تنقید کی تھی۔

شہری نے محرم الحرام میں مجلس کے حوالے سے امیر کویت کے فیصلے کے خلاف سوشل میڈیا پر تنقیدی بیان دیا تھا۔

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں کویتی وزارت داخلہ نے ایک حکم جاری کیا ہے جس میں عزاخانوں اور امام بارگاہوں پر صرف ایک پرچم نصب کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

گذشتہ روز کویتی شہریوں نے ملک کے ایک مرکزی امام بارگاہ پر سخت سیکورٹی میں علم نصب کیا تھا۔

News ID 1925328

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha