22 مئی، 2006، 8:02 AM

كويتي پارليمان برطرف

كويت كے امير نے كويتي پارليمان كو برطرف كرديا ہے

كويت كے امير نے كويتي پارليمان كو برطرف كرديا ہے

العربيہ ٹي وي چينل نے اپني تازہ ترين خبر ميں كويتي پارليمان كے انحلال كي خبر دي ہے

مہرخبررساں ايجنسي نے العربيہ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كويت كے امير نے اپنے ايك حكم ميں كويتي پارليمان كو تحليل كرنے كا حكم صادر كيا ہے اور 29 جون تك نئے انتخابات كرانے كا مطالبہ كيا ہے كويت كے ٹي وي نے كل اعلان كيا تھا كہ عصر كے وقت كويت كے امير كا حكم پڑھ كر سنايا جائے گا كويت ميں بحران اس وقت كھڑا ہوا جب حكومت نے ايك ايسا قانوني مسودہ پيش كيا جس ميں 25 انتخاباتي حلقوں كي تعداد كو گھٹا 10 كرديا گيا تھا جس كے بعد 29 نمائندوں نے كويت كے وزير اعظم كے خلاف عدم اعتماد كي تحريك پيش كي اور اب كويت كے امير نے پارليمان كو تحليل كركے نئے انتخابات كرانے كا مطالبہ كيا ہے كويت ميں چار مہينے سے جاري بحران اب نئے مرحلے ميں داخل ہوگيا ہے  

News ID 329333

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha