7 جون، 2024، 9:22 AM

غزہ میں جنگ بندی کی جائے، اسرائیل کی نابودی کے مناظر دیکھ رہے ہیں، سابق صہیونی وزیراعظم

غزہ میں جنگ بندی کی جائے، اسرائیل کی نابودی کے مناظر دیکھ رہے ہیں، سابق صہیونی وزیراعظم

سابق صہیونی وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے کہا ہے کہ شمالی سرحدوں پر لبنانی مزاحمتی تنظیم کے حملوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی رہنما شمالی سرحدوں کی صورتحال کے بارے میں تشویش کا شکار ہیں۔

سابق وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے کہا ہے کہ لبنان سے حزب اللہ شمالی فلسطین میں صہیونی تنصیبات پر حملوں میں مزید تیزی لاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کی جنگ ختم ہونا چاہئے۔ ہم ڈرامائی طور پر اسرائیل کی نابودی کے مناظر دیکھ رہے ہیں۔ رفح پر حملوں کا کوئی فائدہ نہیں جبکہ اس کے عوض ہم سنگین قیمت ادا کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ غزہ میں صہیونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں لبنان سے حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع صہیونی تنصیبات کو حملوں میں تیزی لائی ہے۔

حزب اللہ نے صہیونی فوجی تنصیبات پر جدید ترین میزائل، راکٹ اور ڈرون طیاروں سے حملے کئے ہیں۔

News ID 1924534

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha