6 مئی، 2024، 11:30 AM

فلسطینی مقاومت کا حملہ، دو صہیونی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق

فلسطینی مقاومت کا حملہ، دو صہیونی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق

صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطینی مجاہدین کے حملے میں دو صہیونی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ مقاومتی تنظیموں کے حملے میں دو صہیونی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صہیونی فوجی مرکز پر فلسطینی مقاومتی تنظیم القسام بریگیڈ نے میزائل حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں صہیونی بریگیڈ 931 کے دو اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے۔

اس سے پہلے القسام نے ایک بیان میں کہا تھا کہ تنظیم نے القدس بریگیڈ کے ساتھ مشترکہ میزائل حملہ کرکے صہیونی فوجی مرکز کرم ابو سالم کو ہدف بنایا ہے۔

صہیونی ذرائع ابلاغ نے حملوں کی تٖفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ مجاہدین کے میزائل حملے میں کم از کم دو صہیونی فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے ہیں۔

میزائل حملوں کے بعد صہیونی فوجی ہیلی کاپٹر مسلسل فوجی مرکز پر پرواز کررہے ہیں اور صحافیوں کو متاثرہ علاقے میں داخلے سے روکا جارہا ہے۔

News ID 1923777

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha