مہر خبررساں ایجنسی نے قدس الاخباریہ ویب سائٹ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ایک امریکی ریسلر نے دین اسلام اور اس کے پیروکاروں کی تعریف کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ امریکہ میں مسلمانوں کی محبت اور خوش رفتاری نے بہت سے لوگوں کی توجہ ان کی طرف مبذول کرائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرا زندگی میں بہت سے مسلمانوں سے رابطہ رہا ہے، تقریباً سبھی نے میرے ساتھ اچھا سلوک کیا اور خاص طور پر جن لوگوں کے ساتھ میں نے ریسلنگ کے حوالے سے بات چیت کی ہے، وہ بہت نظم و ضبط اور توجہ مرکوز کرنے والے لوگ ہیں۔ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جو ایک ریسلر کی حیثیت سے مجھے ان کے احترام پر مجبور کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے "حبیب نورماگمیدوف" جیسے مزاحمت کار کہ جو اتفاقا مسلمان ہیں، بہت پسند ہیں۔ ان دنوں میں بہت سے سفید فام امریکیوں کو مسلمان مزاحمت کاروں کی تشویق کرتے دیکھ رہا ہوں۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ مسلمانوں کے نیک برتاو اور حسن سلوک کی وجہ سے بہت سے امریکی فلسطین کاز کی طرف متوجہ ہوئے ہیں اور حال ہی میں غزہ میں جنگ مخالف مظاہروں کے دوران متعدد طلباء نے اسلام قبول کر لیا ہے۔
تمام مسلمانوں کو سلام!
آپ کا تبصرہ