30 اپریل، 2024، 3:14 PM

فلسطینی مجاہدین کا صہیونی فوجی تنصیبات پر میزائل حملہ

فلسطینی مجاہدین کا صہیونی فوجی تنصیبات پر میزائل حملہ

غزہ کے مختلف علاقوں میں فلسطینی مجاہدین نے صہیونی فوجی تنصیبات اور ٹھکانوں پر میزائل حملے کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے کہا ہے کہ حماس کی ذیلی شاخ القسام بریگیڈ نے غزہ کے مختلف علاقوں میں صہیونی فوجیوں پر میزائل حملے کئے ہیں۔

القسام نے غزہ کے جنوب میں صہیونی فوجی تنصیبات پر حملے کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں مجاہدین میزائل فائر کررہے ہیں۔

دوسری جانب شہدائے الاقصی گروپ نے بھی صہیونی فورسز پر حملے کا دعوی کیا ہے۔

تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مجاہدین نے صہیونی فوجی اڈے زیکیم پر حملہ کیا ہے۔ 

طوفان الاقصی کے بعد مختلف مقاومتی تنظیموں نے غزہ کے مختلف علاقوں میں صہیونی فوج پر میزائل اور راکٹ حملے کئے ہیں۔

صہیونی فوج کے مطابق فلسطینی مجاہدین کے حملوں میں 600 سے زائد صہیونی فوجی ہلاک اور اس سے کہیں زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔

News ID 1923663

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha