9 جون، 2024، 12:54 PM

القدس بریگیڈ کا صہیونی علاقوں پر میزائل حملہ

القدس بریگیڈ کا صہیونی علاقوں پر میزائل حملہ

تحریک جہاد اسلامی کی ذیلی شاخ القدس بریگیڈ نے مقبوضہ علاقوں میں صہیونی آبادیوں پر میزائل حملے کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں فلسطینی مقاومتی تنظیم تحریک جہاد اسلامی کی ذیلی شاخ القدس بریگیڈ نے میزائل حملے کئے ہیں۔

تنظیم کے مطابق غزہ میں صہیونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں مجاہدین نے میزائلوں سے صہیونی کالونیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

صہیونی ذرائع ابلاغ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ فلسطینی تنظیم کے میزائل حملوں کے بعد صہیونی آبادیوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ طوفان الاقصی کے بعد صہیونی حکومت نے فلسطینی تنظیموں کو ختم کرنے کے لئے غزہ پر شدید حملہ کیا تھا تاہم 8 مہینے گزرنے کے باوجود فلسطینی مقاومتی تنظیمیں اسرائیل پر حملے کررہی ہیں۔

News ID 1924569

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha