20 مارچ، 2024، 10:34 PM

غزہ: شفا ہسپتال کا محاصرہ تیسرے روز بھی جاری، 90 فلسطینی شہید

غزہ: شفا ہسپتال کا محاصرہ تیسرے روز بھی جاری، 90 فلسطینی شہید

قابض صیہونی فوج نے مسلسل تیسرے روز بھی غزہ کے شفا ہسپتال کا شدید محاصرہ اور وحشیانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین ٹی وی چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں شفا ہسپتال  مسلسل تیسرے روز بھی اسرائیلی فوج کے محاصرے میں ہے اور قابض فوج کی پرتشدد کاروائیاں جاری ہیں۔

غزہ کے دفتر اطلاعات کے ڈائریکٹر اسماعیل الثوابتہ نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج شفا ہسپتال کی عمارت کو نشانہ بنا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: حالیہ حملوں سے پہلے شفا اسپتال کمپلیکس میں 7000 سے زیادہ مریض اور بے گھر افراد رہائش پذیر تھے۔

دوسری جانب صہیونی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ کے شفا ہسپتال کمپلیکس پر اپنے وحشیانہ حملے کے آغاز سے اب تک اس نے 90 فلسطینی شہریوں کو شہید اور تقریباً 300 کو گرفتار کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے اعلان کے مطابق گرفتار کیے گئے ان 300 افراد میں سے 160 کو نام نہاد تحقیقات کے لیے مقبوضہ علاقوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

News ID 1922725

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha