20 مارچ، 2024، 4:08 PM

خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور امن کے قیام میں ایران نے مثبت کردار ادا کیا ہے، عمان

خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور امن کے قیام میں ایران نے مثبت کردار ادا کیا ہے، عمان

عمان کے وزیرخارجہ سید بدر البوسیدی نے کہا ہے کہ خطے میں تصادم کے امکانات اور کشیدگی کو کم کرنے کے لئے تمام ممالک کو اہمیت دینا ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عمان کے وزیرخارجہ سید بدر البوسیدی نے کہا ہے کہ علاقائی اور عالمی سطح پر امن کے قیام اور کشیدگی کے خاتمے کے لئے ایران کا کردار قابل قدر ہے۔  خطے میں تصادم کے امکانات اور کشیدگی کو کم کرنے کے لئے تمام ممالک کو اہمیت دینا ہوگا۔

انہوں نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران خطے کا اہم ملک ہے ۔ خطے کے تمام ممالک کو امن کے منصوبے میں شریک بنانے سے  کشیدگی کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

انہوں نے فلسطین کے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں امن کے قیام اور جنگ بندی کے لئے اسرائیل او رحماس دونوں کو امن کے عمل کا حصہ بنانا ہوگا۔

عمانی وزیرخارجہ نے کہا کہ بحیرہ احمر میں اسرائیلی جہازوں پر حملوں کا غزہ کے واقعات سے تعلق ہے۔ اگر غزہ میں جارحیت ختم ہوجائے تو ہر جگہ کشیدگی میں کمی دیکھنے کو ملے گی۔

News ID 1922713

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha