12 جنوری، 2024، 2:03 PM

یمن ایک حقیقت ہے جو مغربی ایشیا کی سیکورٹی کا حصہ ہے، ایرانی وزیر خارجہ

یمن ایک حقیقت ہے جو مغربی ایشیا کی سیکورٹی کا حصہ ہے، ایرانی وزیر خارجہ

ناروے کے ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ نے فلسطین کی تازہ ترین صورتحال اور اسرائیلی وحشیانہ جارحیت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حسین امیر عبداللہیان نے غزہ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے عوام کا قتل عام اور امدادی اشیاء پر پابندی کا سلسلہ ختم ہونا چاہئے۔

انہوں نے جنوبی افریقہ کی جانب اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ دائر کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ فلسطینی خواتین، بچوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل عام میں اسرائیل کے ساتھ امریکہ بھی برابر شریک ہے۔

عبداللہیان نے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں پر ظلم وستم کو سلسلہ ختم نہ ہوا تو جنگ کا دائرہ خطے کے دوسرے ممالک تک پھیل سکتا ہے۔ ایران کو خطے کی صورتحال کے بارے میں اچھی طرح اطلاعات اور مکمل آگاہی حاصل ہے۔

انہوں نے ناروے کے ہم منصب سے کہا کہ یمن مغربی ایشیا کی سیکورٹی اور سلامتی کا حصہ ہے۔

اس موقع پر ناروے کے وزیرخارجہ نے کرمان میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ایرانی عوام کو تعزیت پیش کی۔

انہوں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے میں ایران کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ غزہ سے صہیونی فوج فوری طور پر عقب نشینی کرکے جنگ بندی کی ضرورت ہے۔ فلسطینی عوام کو فوری طور پر امدادی سامان کی ترسیل کے بعد ایک خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام بہت ضروری ہے۔

News ID 1921223

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha