26 جنوری، 2024، 9:48 AM

صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات قائم کرنے والوں کو بھاری قیمت ادا کرنا ہوگا، ایرانی وزیرخارجہ

صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات قائم کرنے والوں کو بھاری قیمت ادا کرنا ہوگا، ایرانی وزیرخارجہ

امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ غزہ میں حالیہ مظالم اور نسل کشی کے بعد کوئی ملک اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی کوشش کرے تو خطے کے عوام کا شدید ردعمل آئے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ امیرعبداللہیان نے کہا ہے کہ فلسطین کے مستقبل کے بارے میں فلسطینی قیادت کو فیصلہ کرنا چاہئے جبکہ باقی دنیا فلسطینیوں کے فیصلے کا احترام اور حمایت کرے۔ فلسطینیوں کو آپس میں مل بیٹھ کر غزہ اور غرب اردن کی حکومت کے بارے میں اتفاق رائے سے فیصلہ کرنا چاہئے۔

اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر نیویارک میں المانیٹر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران خطے میں جنگ کو وسعت دینے کے حق میں نہیں۔ تہران اور واشنگٹن کے درمیان اس حوالے سے کئی مرتبہ پیغامات کا تبادلہ ہوچکا ہے۔

انہوں نے غزہ کے بحران میں امریکی کردار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج غزہ میں فلسطینیوں پر مظالم کے لئے امریکہ اسرائیل کی مدد کررہا ہے جو کہ انسانی حقوق کی حفاظت کے امریکی دعوے کے بالکل منافی ہے۔

انہوں نے بحیرہ احمر میں یمن کی طرف سے صہیونی کشتیوں پر حملوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں مقاومتی تنظیمیں اپنا فیصلہ کرنے میں خودمختار ہیں اسی لئے اپنے مفادات کے مطابق آزادانہ فیصلے کرتی ہیں۔ ایران اس حوالے سے کوئی کردار ادا نہیں کررہا ہے۔

News ID 1921485

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha