مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ القسام بریگیڈز نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے گذشتہ چند دنوں کے دوران مغربی کنارے میں صیہونی رجیم کے خلاف اپنی متعدد کارروائیوں سے آگاہ کیا ہے۔
القسام بریگیڈ نے واضح کیا ہے کہ مجاہدین نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں صیہونی ٹھکانوں اور بستیوں کے خلاف کئی کامیاب شوٹنگ آپریشن کیے ہیں جب کہ اس دوران مغرب کنارے کے مختلف شہروں میں صیہونی فوج کے حملوں اور دراندازی کو روکا ہے۔
اس مزاحمتی برییگیڈ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ خدا کے فضل قدرت قسام بٹالین نے دشمن کو کارب ضرب لگائی ہے، تاہم مستقبل میں میدانی حالات کے مطابق مزید شدید حملوں کے ساتھ ظاہر ہوں گے۔
مذکورہ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہم مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اپنے لوگوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مقدس مقامات اور شہداء کے خون کی خاطر تمام مراکز اور مقامات پر دشمن کے ساتھ محاذ آرائی جاری رکھیں۔ اگر مزاحمت جاری رہی تو آپ ایک ایسی رجیم کو پائیں گے جو مکڑی کے جالے سے بھی زیادہ کمزور اور بے بس ہے۔
آپ کا تبصرہ