مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیلی اسیران کی لاشوں کو غزہ کے مختلف مقامات سے نکالنے کے لیے تیار ہیں تاکہ یہ معاملہ ہی ختم ہوجائے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق، القسام بریگیڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی ثالثوں اور ریڈ کراس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ضروری آلات اور ٹیمیں فراہم کریں تاکہ تمام لاشوں کو بیک وقت منتقل کیا جاسکے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ گزشتہ روز قسام نے تین نامعلوم لاشوں کی حوالگی کی پیشکش کی تھی تاکہ لاشوں کی منتقلی کے عمل میں کوئی رکاوٹ نہ آئے، مگر اسرائیل نے جزوی حوالگی کو مسترد کرتے ہوئے مکمل لاشوں کی حوالگی کا مطالبہ کیا۔
تنظیم نے بالآخر لاشیں حوالے کردیں تاکہ دشمن کو مزید کسی بہانے کا موقع نہ ملے۔
آپ کا تبصرہ