مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، المیادین نے کہا ہے کہ الجزائر کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کردیا تھا۔ امریکی اقدام کے بعد دنیا بھر سے شدید ردعمل دیکھنے میں آرہا ہے۔
سعودی عرب کے وزیرخارجہ نے امریکی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا نہایت افسوسناک ہے۔
الجزائر کی طرف سے جمع کی گئی قرارداد میں فریقین سے فوری طور پر قیدیوں کی غیر مشروط رہائی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درامد کو یقینی بنانے کی اپیل کی تھی۔
آپ کا تبصرہ