7 فروری، 2024، 3:17 PM

اسرائیلی شہریوں کو نتن یاہو کابینہ اور صہیونی فوج پر اعتماد نہیں، سروے رپورٹ

اسرائیلی شہریوں کو نتن یاہو کابینہ اور صہیونی فوج پر اعتماد نہیں، سروے رپورٹ

صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق حالیہ سروے میں عوام کی بڑی تعداد نے نتن یاہو کابینہ اور صہیونی فورسز پر مکمل عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اسرائیل ٹائمز نے ایک سروے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس اور مقاومتی تنظیموں کے حملوں کی وجہ سے اسرائیلی شہری خوف اور وحشت کا شکار ہیں۔ ایک چوتھائی اسرائیلی شہریوں کو نتن یاہو کابینہ اور اسرائیلی فوج پر کوئی اعتماد نہیں ہے۔

سروے رپورٹ کے مطابق ایک چوتھائی اسرائیلیوں نے نتن یاہو حکومت اور اسرائیلی فوج پر کسی بھی قسم کا اعتماد ہونے سے انکار کیا۔

سروے کے مطابق غزہ جنگ میں اولین ترجیح فوجی کامیابی کے بجائے صہیونی یرغمالیوں کی باحفاظت واپسی ہونا چاہئے۔

یاد رہے کہ صہیونی فورسز نے گذشتہ روز ایک بیان میں اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی حملوں کی زد میں آکر اب تک 31 یرغمالی ہلاک ہوچکے ہیں۔

اس سے پہلے حماس نے بھی کئی مرتبہ صہیونی حملوں میں یرغمالیوں کی ہلاکت کی خبر دی تھی۔

News ID 1921731

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha