24 دسمبر، 2023، 2:30 PM

تل ابیب دوبارہ احتجاج کا میدان بن گیا، نتن یاہو کے استعفی کا مطالبہ

تل ابیب دوبارہ احتجاج کا میدان بن گیا، نتن یاہو کے استعفی کا مطالبہ

ہزاروں افراد نے ہفتے کی رات احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے نتن یاہو سے مستعفی ہونے اور یرغمالیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عبرانی میڈیا کے حوالے سے کہا ہے کہ ہزاروں صہیونیوں نے ہفتے کی رات تل ابیب میں مظاہرہ کرتے ہوئے انتہاپسند وزیراعظم نتن یاہو سے مستعفی ہونے کی اپیل کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مظاہرین نے تل ابیب کے ہابیما چوک پر جمع ہوکر وزیراعظم نتن یاہو کے خلاف اور حماس کے ہاتھوں یرغمال صہیونیوں کی رہائی کے لئے شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین میں یرغمالیوں کے گھر والے بھی شامل تھے۔ جنہوں نے صہیونی کابینہ سے حماس کے ساتھ مذاکرات اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب القسام کے ترجمان ابوعبیدہ نے کہا ہے کہ صہیونی فوج کی بمباری کے نتیجے پانچ صہیونی یرغمالیوں اور ان کی حفاظت پر مامور تنظیم کے جوانوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

ابوعبیدہ نے امکان ظاہر کیا کہ اسرائیلی فوج کے حملوں کی وجہ سے یرغمالیوں میں سے ایک ہلاک ہوا ہے۔

News ID 1920814

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha