20 جنوری، 2024، 12:42 PM

صہیونیوں کا نتن یاہو کے خلاف احتجاج، قیدیوں کے تبادلے کا پر زور مطالبہ

صہیونیوں کا نتن یاہو کے خلاف احتجاج، قیدیوں کے تبادلے کا پر زور مطالبہ

صہیونی یرغمالیوں کے خاندان والوں نے بڑی تعداد نتن یاہو کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہوکر کابینہ برخاست کرنے اور حماس کے ساتھ قیدیوں کا تبادلہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، الجریزہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقوں کے ہزاروں صہیونیوں نے حماس کے ہاتھوں یرغمالی ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ مل کر صہیونی وزیراعظم نتن یاہو کے خلاف شدید مظاہرہ کیا۔ اسرائیلی ساحلی شہر میں واقع وزیراعظم ہاوس کے باہر جمع ہونے والے افراد غزہ کے خلاف جنگ میں نتن یاہو کی نااہلی اور کابینہ کو برخاست کرنے سمیت حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لئے معاہدہ کرنے کا پرزور مطالبہ کیا۔

حکومت کی کارکردگی سے ناراض مظاہرین نے نتن یاہو کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہوکر شدید نعرے بازی کی اور موجودہ صہیونی کابینہ میں ردوبدل کا مطالبہ کیا۔

یاد رہے کہ طوفان الاقصی کے بعد صہیونی یرغمالیوں کی رہائی میں ناکامی  کے بعد اسرائیل بھر میں نتن یاہو کی حکومت کے خلاف مظاہرے ہورے ہیں اور جنگ بندی پر زور دیا جارہا ہے۔

News ID 1921375

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha