8 ستمبر، 2024، 6:29 PM

صہیونی یرغمالی کی یاد میں تعزیتی تقریب، لواحقین نے نتن یاہو کو دھتکار دیا

صہیونی یرغمالی کی یاد میں تعزیتی تقریب، لواحقین نے نتن یاہو کو دھتکار دیا

غزہ میں ہلاک ہونے والے صہیونی یرغمالی کے گھر والوں نے نتن یاہو کو تعزیتی تقریب میں جگہ دینے سے انکار کرتے ہوئے واپس کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ گذشتہ دنوں غزہ میں ہلاک ہونے والے صہیونی یرغمالی کے گھر والوں نے یرغمالی کی یاد میں ہونے والی تعزیتی تقریب میں صہیونی وزیر اعظم نتن یاہو کو دعوت دینے سے انکار کردیا ہے۔

صہیونی چینل 12 نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو غزہ میں ہلاک ہونے والے صہیونی یرغمالی کرمل غات کی تعزیت دینے کے لئے تعزیتی تقریب میں شرکت کرنا چاہتے تھے تاہم یرغمالی کے لواحقین نے نتن یاہو سے ملاقات سے انکار کرتے ہوئے ان کو واپس کردیا۔

اس سے پہلے غزہ میں ہلاک ہونے والے دیگر یرغمالیوں کے لواحقین نے بھی نتن یاہو سے ملاقات سے کردیا تھا۔ گذشتہ دنوں واشنگٹن میں یرغمالیوں کی یاد میں ہونے والی تقریب میں منتظمین نے صہیونی سفیر کو بھی شرکت سے روک دیا تھا۔

انتظامیہ نے کہا تھا کہ ہلاک ہونے والے یرغمالیوں کے لواحقین نتن یاہو اور ان کے نمائندے سے ملاقات کی کوئی خواہش نہیں رکھتے ہیں۔

News ID 1926503

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha