29 مئی، 2010، 2:49 PM

جوہری ہتھیاروں

مشرقِ وسطٰی کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے پراتفاق

مشرقِ وسطٰی کو جوہری ہتھیاروں  سے پاک کرنے پراتفاق

جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر دستخط کرنے والے ممالک مشرقِ وسطٰی کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے سلسلے میں کام کرنے پر متفق ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر دستخط کرنے والے ممالک مشرقِ وسطٰی کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے سلسلے میں کام کرنے پر متفق ہوگئے ہیں۔ یہ ممالک اس معاملے پر گذشتہ دس برس سے اختلافِ رائے کا شکار تھےتاہم اب انہوں نے جوہری ہتھیاروں میں کمی کے ایک ایسے منصوبے کو منظور کرلیا ہے جس سے مشرقِ وسطٰی میں جوہری ہتھیاروں پر پابندی لگانے کی راہ ہموار ہونے کا امکان ہے۔

نیویارک میں این پی ٹی کے ارکان کے اجلاس کے بعد ایک سو نواسی رکن ممالک نے سنہ 2012 میں اسرائيل سمیت مشرقِ وسطٰی کے ممالک کی عالمی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کیا ہے جس میں علاقے کو ہتھیاروں سے پاک خطہ قرار دینے پر غور ہوگا۔

اس منصوبے کے تحت اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر دستخط کر دے۔تاہم امریکہ کا کہنا ہے کہ منصوبے کی دستاویز میں اسرائیل کے تذکرہ سے اسرائیل 2012 میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت سے انکار بھی کر سکتا ہے۔

News ID 1091617

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha