مہر خبررسان ایجنسی کے مطابق، طوفان الاقصی میں حماس کے ہاتھوں یرغمال ہونے والے صہیونیوں کی رہائی میں نتن یاہو کی ناکامی کے بعد اسرائیل میں عوامی مظاہروں میں شدت آئی ہے۔ مظاہرین نتن یاہو کابینہ کے خلاف شدید نعرے لگارہے تھے۔
فلسطینی نیوز ایجنسی شہاب کے مطابق طوفان الاقصی کے بعد اسرائیل کی جانب سے حماس کے خلاف کاروائیوں کے 100 دن مکمل ہوگئے ہیں تاہم اب تک صہیونی فورسز یرغمالیوں کو رہا کرانے میں ناکام ہوئی ہیں لہذا یرغمالیوں کے لواحقین حکومت کی پالیسیوں پر احتجاج کررہے ہیں۔
عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق تل ابیب میں وزارت جنگ کی عمارت کے باہر ہزاروں افرد نے جمع ہوکر صہیونی حکام کے خلاف نعرے بازی کی اور غزہ کے خلاف کاروائیوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔
اسرائیل ٹائمز کے مطابق تل ابیب کے اسکوائر پر مظاہرین غزہ میں حماس کی سرنگوں کی شبیہ بناکر نتن یاہو حکومت کی نااہلی کا مذاق اڑایا اور یرغمالیوں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔
آپ کا تبصرہ