20 جون، 2024، 1:35 PM

صہیونی یرغمالیوں کے خاندان والوں کا کنیسٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

صہیونی یرغمالیوں کے خاندان والوں کا کنیسٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

صہیونی یرغمالیوں کے خاندان والوں نے صہیونی پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی اور حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کہا ہے کہ حماس کے ہاتھوں یرغمال صہیونیوں کے گھر والوں کی طرف سے صہیونی حکومت کے خلاف مسلسل مظاہرے ہورہے ہیں۔

النشرہ کے مطابق اس مرتبہ صہیونی مظاہرین نے تل ابیب میں نتن یاہو کی رہائشگاہ اور پارلیمنٹ کی عمارت کے باہر احتجاج کیا۔

تل ابیب سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بدھ کی شام کو صہیونی مظاہرین نے کنیسٹ کے باہر جمع ہوکر صہیونی کابینہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور نتن یاہو سے مستعفی ہوکر جلد انتخابات کروانے کا مطالبہ کیا۔

دراین اثناء عسقلان سے بھی خبر ملی ہے کہ غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے میں تاخیر کے بعد مظاہرین نے سڑکوں پر احتجاج کیا اور جنگ بندی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے پر نتن یاہو اور کابینہ کے خلاف نعرے بازی کی۔

صہیونی مبصر ناحوم بارنیک نے کہا ہے کہ نتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو نتن یاہو کی حکومت سقوط کرسکتی ہے۔

یاد رہے کہ منگل کو بھی صہیونیوں نے مقبوضہ بیت المقدس اور ہرتزلیا سمیت مختلف شہروں میں احتجاج کیا تھا۔

News ID 1924831

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha