21 جنوری، 2024، 3:01 PM

صہیونیوں کا نتن یاہو کی رہائشگاہ کا محاصرہ، کابینہ کے خلاف شدید نعرے بازی

صہیونیوں کا نتن یاہو کی رہائشگاہ کا محاصرہ، کابینہ کے خلاف شدید نعرے بازی

حماس کے ہاتھوں یرغمال صہیونیوں کے لواحقین کے ہمراہ ہزاروں افراد نے نتن یاہو کی رہائشگاہ کے باہر مظاہرہ کرتے ہوئے صہیونی حکومت کو نااہل اور نتن یاہو کے خلاف عدالتی کاروائی کا مطالبہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی یرغمالیوں کے لواحقین اور غزہ میں صہیونی فورسز کی ناکامی سے ناراض اسرائیلیوں نتن یاہو حکومت کے خلاف مظاہرہ جاری ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق صہیونی مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے نتن یاہو کی رہائشگاہ کے باہر جمع ہوکر اس کا محاصرہ کیا۔

صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق مظاہرین نے ساحلی شہر قیصریہ میں وزیراعظم کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج کرتے ہوئے نتن یاہو کو حماس کے خلاف شکست کا ذمہ دار ٹھہرایا اور مطالبہ کیا کہ وزیراعظم کو فوری طور پر برطرف کرتے ہوئے عدالت کے کٹہرے میں لایا جائے۔

عبرانی چینل 12 نے کہا ہے کہ مظاہرین نے جنگی کابینہ کو پیغام دیا ہے کہ وزیرداخلہ بن گویر کی جانب سے مظاہرین کے سختی برتنے کی ہدایات جاری ہونے کے باوجود احتجاج جاری رکھیں گے۔ مظاہرین نے نتن یاہو کو ذہنی طور پر بیمار قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے غزہ بدترین جنایت کی ہے لہذا فوری طور پر عدالتی کاروائی کی جائے۔

یاد رہے کہ صہیونی مظاہرین جمعہ کے دن سے نتن یاہو اور صہیونی کابینہ کے خلاف ساحلی شہر قیصریہ میں احتجاج کررہے ہیں۔
 

News ID 1921399

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha