12 فروری، 2025، 12:13 PM

صہیونی فوج ہائی الرٹ، ریزرو فورسز کو بھی طلب کیا گیا

صہیونی فوج ہائی الرٹ، ریزرو فورسز کو بھی طلب کیا گیا

صہیونی فوج نے اعلان کیا ہے کہ حالیہ واقعات کے بعد درپیش حالات سے نمٹنے کے لیے سیکورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی فوج نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے موجودہ حالات کے پیش نظر کسی بھی ممکنہ حالت سے نمٹنے کے لیے سیکورٹی فورسز ہائی الرٹ کردی گئی ہیں۔

قابض صہیونی فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ فیصلہ جنوبی کمان کے علاقے میں سیکورٹی صورتحال کے تجزیے کے بعد کیا گیا ہے۔

دریں اثنا گزشتہ روز صہیونی وزیر اعظم نتن یاہو نے اشتعال انگیز بیانات دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر حماس نے ہفتے کے روز دوپہر تک صہیونی قیدیوں کو رہا نہ کیا تو غزہ میں جنگ بندی ختم کردی جائے گی۔

نتن یاہو نے مزید دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیلی فوج شدید حملے دوبارہ شروع کرے گی تاکہ حماس کو مکمل طور پر شکست دی جائے۔

News ID 1930286

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha