25 جولائی، 2024، 12:27 AM

نتن یاہو کا کانگریس سے خطاب، کمیلا ہیرس غائب، پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ

نتن یاہو کا کانگریس سے خطاب، کمیلا ہیرس غائب، پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ

صہیونی وزیراعظم نتن یاہو کے کانگریس سے خطاب کے موقع پر بڑی تعداد میں مظاہرین غزہ کے فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکی کانگریس سے صہیونی وزیراعظم نتن یاہو کا خطاب شروع ہوتے ہی کانگریس کی عمارت کے باہر فلسطین ہزاروں حامیوں نے احتجاج کیا۔

اس موقع پر کانگریس کی عمارت کے باہر تعیینات پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس استعمال کیا۔

دوسری جانب امریکی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ نتن یاہو کے خطاب کے دوران ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزد صدارتی امیدوار کمیلا ہیرس اجلاس سے غائب رہیں۔ وہ ریاست انڈیانا میں انتخابی نشست میں شریک ہیں۔

سی این این نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ نتن یاہو کے خطاب کے دوران کم از کم 80 ڈیموکریٹ نمائندے اجلاس کا بائیکاٹ کریں گے۔

صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس غزہ جنگ کے حساس موقع پر کمیلا ہیرس اور دیگر ڈیموکریٹ نمائندگان کا نتن یاہو کے خطاب کا بائیکاٹ کرنا مایوس کن ہے۔ صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ شرمناک ہے اور امریکہ کو اپنے اتحادیوں سے ایسا سلوک نہیں کرنا چاہئے۔

News ID 1925582

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha