5 جنوری، 2024، 10:40 AM

صہیونی یرغمالیوں کے لواحقین نے تل ابیب کی مرکزی شاہراہ بند کردی

صہیونی یرغمالیوں کے لواحقین نے تل ابیب کی مرکزی شاہراہ بند کردی

حماس کے ہاتھوں یرغمال صہیونیوں کے خاندان والوں نے جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے تل ابیب کی سب سے بڑی شاہراہ بند کردی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں حماس اور اسرائیلی سیکورٹی فورسز کے درمیان سخت جنگ کے بعد صہیونی یرغمالیوں کی جان خطرے میں پڑگئی ہے۔ اسرائیل میں یرغمالیوں کے لواحقین نتن یاہو حکومت پر حماس کے ساتھ مذاکرات اور جنگ بندی کے ذریعے یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق صہیونیوں نے نتن یاہو اور ان کی کابینہ کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔

مبصرین اور ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فورسز کے شدید حملوں کی وجہ سے صہیونی یرغمالیوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔

صہیونی فورسز کے ساتھ تصادم کے دوران کئی اسرائیلی یرغمالی ہلاک ہوگئے ہیں۔ یرغمالیوں کو بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر لواحقین نے اسرائیل کے اندر مظاہروں میں تیزی لائی ہے۔ 

تل ابیب سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مظاہرین نے شہر کی سب سے بڑی شاہرہ کو بند کرکے یرغمالیوں کی آزادی کا مطالبہ کیا ہے۔

News ID 1921062

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha