14 اکتوبر، 2026، 2:11 PM

فلسطین، غرب اردن میں صہیونی آبادکاروں نے ایک اور مسجد کو آگ لگا دی

فلسطین، غرب اردن میں صہیونی آبادکاروں نے ایک اور مسجد کو آگ لگا دی

رام اللہ کے مشرق میں واقع گاؤں مخماس میں صہیونی آبادکاروں نے حملہ کرکے مسجد کو نذرِ آتش کر دیا، جبکہ اس سے قبل بھی مغربی کنارے میں دو مساجد کو آگ لگانے کے واقعات پیش آچکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی آبادکاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں رام اللہ کے مشرق میں واقع گاؤں مخماس پر حملہ کرکے ایک مسجد کو آگ لگا دی۔

رپورٹ کے مطابق، یہ پہلا موقع نہیں کہ صہیونی آبادکاروں نے اس نوعیت کی کارروائی کی ہو۔ حال ہی میں بھی مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں دو مساجد کو آگ لگائی گئی تھی۔

ان واقعات میں صہیونی آبادکاروں نے نابلس کے جنوب میں واقع علاقے قصرہ پر حملہ کرکے ایک مسجد کو نذرِ آتش کیا اور اس کی دیواروں پر مسلمانوں کے خلاف نعرے بھی تحریر کیے۔

اسی طرح طولکرم شہر کے جنوب میں واقع گاؤں قور میں بھی ایک مسجد کو آگ لگا دی گئی تھی۔

News ID 1942112

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha