مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی ویب سائٹ قدس الاخباریہ نے خبر دی ہے کہ صہیونی ذرائع ابلاغ نے مغربی کنارے میں مقاومتی کارروائی کے دوران تین صہیونی آبادکاروں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے
رپورٹ کے مطابق اس مقاومتی کارروائی کے دوران تین آبادکاروں کی ہلاکت کے ساتھ ساتھ ساتھ مزید 4 صہیونی آبادکار زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
عبری ذرائع نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ آج ہونے والی کاروائی ارئیل کے علاقے میں ہوئی اور ایک ہی وقت میں دو مختلف کارروائیاں کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پہلے کاروائی میں ایک فلسطینی نوجوان نے ایک فوجی کیمپ کے نزدیک ایک صہیونی کو شدید زخمی کردیا۔
دوسری کارروائی بھی ارئیل کے علاقے میں ہی ہوئی جس میں ایک فلسطینی نوجوان نے پہلے ایک پیٹرول پمپ دو صہیونیوں کیا تاہم جائے وقوع سے دور ہوتے وقت ایک اس کی گاڑی ایک دوسرے صہیونی کی گاڑی سے ٹکرا گئی اور یہ فلسطینی نوجوان صہیونی فوجیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر شہید ہوگیا۔
صہیونی ذرائع نے اس فلسطینی نوجوان پر فائرنگ کی فوٹیج بھی منتشر کی ہیں:
فلسطینی ذرائع نے بھی کچھ ویڈیوز نشر کی ہیں جن میں صہیونی افواج کے ہیلی کاپٹر کو واقعے کے مقام پر پرواز کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
مغربی کنارے میں صہیونی آباد کاروں کی میونسپل کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ ٓج کی کارروائی انتہائی سنگین تھی اور اس کے نتائج خطرناک ہوں گے۔
اس صہیونی عہدیدار نے مزید کہا کہ یہ کارروائی موجودہ کابینہ (لیپڈ حکومت) کی حالات پر کنٹرول کھونے کی واضح علامت ہے جبکہ نئی کابینہ کو یہ حالات بدلنے ہوں گے اور سیکورٹی کی صورتحال کو صہیونیوں کے لئے محفوظ اور فلسطینی پر دائرہ تنگ کرنا ہوگا۔
آپ کا تبصرہ