15 نومبر، 2022، 5:57 PM

غاصب صہیونی رام اللہ میں پسپائی پر مجبور/ مسجد الاقصی پر دھاوا+ویڈیو

غاصب صہیونی رام اللہ میں پسپائی پر مجبور/ مسجد الاقصی پر دھاوا+ویڈیو

غاصب صہیونی افواج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران کم از کم 7 فلسطینوں کو گرفتار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عربی ویب سائٹ العہد نے خبر دی ہے کہ صہیونی افواج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائی کی۔

تفصیلات کے مطابق صہیونی افواج کی کارروائیوں کے دوران کم از کم سات فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔ صہیونی افواج نے یہ دعوی بھی کیا کہ ان چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران کچھ مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ فلسطینی ذرائع نے کچھ فوٹیج شائع کیے ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صہیونی افواج رام اللہ میں پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہو گئیں جبکہ فلسطینی نوجوان صہیونی افواج پر پتھراؤ کر رہے تھے۔

دریں اثناء غاصب صہیونی آبادکاروں نے ایک مرتبہ پھر مسلح افواج کی حمایت سے آج منگل کے دن مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔
News Code 1913167

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha