مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی انتہا پسند وزیر خزانہ بتسیل اسموتریچ نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی یرغمالیوں کی زندگی بچانا اور حماس کی قید سے ان کو آزاد کرنا اسرائیلی حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ ہر قیمت پر یرغمالیوں کی رہائی چاہتے ہیں، اسرائیل کو ناقابل تلافی نقصان پہنچائیں گے۔ اس طرح یرغمالیوں کی واپسی کا عمل بھی متاثر ہوگا۔
دوسری جانب اپوزیشن رہنما لاپیڈ نے وزیرخزانہ کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسموتریچ کا بیان انتہائی شرمناک ہے۔ موجودہ کابینہ امریکہ اور عالمی برادری کا اعتماد کھوچکی ہے۔ اسرائیل کو اس وقت دوسروں کا اعتماد بحال کرنے کی شدید ضرورت ہے۔
آپ کا تبصرہ