12 نومبر، 2024، 11:00 AM

صہیونی انتہا پسند وزیر کے بیان پر فلسطینی مقاومتی تنظیموں کا شدید ردعمل

صہیونی انتہا پسند وزیر کے بیان پر فلسطینی مقاومتی تنظیموں کا شدید ردعمل

صہیونی انتہا پسند وزیر کے شرانگیز بیان پر حماس اور تحریک جہاد اسلامی نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ فلسطینی مقاومتی تنظیموں نے غرب اردن کے بارے میں انتہا پسند صہیونی وزیر خزانہ کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

حماس اور تحریک جہاد اسلامی نے صہیونی وزیر خزانہ اسموتریچ کے بیان پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ بیان سے فلسطین کے بارے میں صہیونی حکومت کے جارحانہ عزائم کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ انتہا پسند صہیونی وزیر سے بیان سے ان لوگوں کو ہوش میں آنا چاہئے جو صہیونی حکومت کے ساتھ صلح کے ساتھ رہنے کی خوش فہمی میں ہیں۔

تحریک جہاد اسلامی فلسطین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسموتریچ کا بیان جنگ کو پورے فلسطین میں پھیلانے کی سازش ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ریاض اجلاس کے موقع پر صہیونی وزیر کا بیان ان تمام ممالک کے چہرے پر طمانچہ ہے جو صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ صہیونی انتہا پسند وزیر خزانہ اسموتریچ نے گذشتہ روز کہا تھا کہ غرب اردن پر اسرائیل کی حاکمیت قائم کرنے کا منصوبہ شروع کیا جارہا ہے۔

News ID 1928076

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha